اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائی کے لئے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو روبکار جاری کر دی

بدھ ستمبر 22:07

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے سابق وزیر اعظم محمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائی کے لئے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو روبکار جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہائی کورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل محمد عرفان خان نے عدالتی حکم کی روشنی میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہائی کے لئے جیل انتظامیہ کو روبکا جاری کر دی ہے ۔مسلم لیگ) ن (کے مرکزی رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے روبکار جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر طارق فضل ، بیرسٹر ظفراللہ ، چودھری تنویر اور میاں جاوید لطیف محمد نواز شریف کی رو بکار لیکر اسلام آباد ہائی کورٹ سے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے ہیں ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments