حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور عدالت کے ہر فیصلے پر عمل درآمد کرے گی،عدالتوں اور نیب کے معاملات کا حکومت سے تعلق نہیں ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

بدھ 19 ستمبر 2018 22:23

حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور عدالت کے ہر فیصلے پر عمل درآمد کرے گی،عدالتوں اور نیب کے معاملات کا حکومت سے تعلق نہیں ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے اور عدالت کے ہر فیصلے پر عمل درآمد کرے گی،عدالتوں اور نیب کے معاملات کا حکومت سے تعلق نہیں ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اور قانون کے مطابق اپنے امور انجام دینے کا مجاز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں کی مضبوطی اور ان کی تقویت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر ملزمان کو اسلامی اور اخلاقی روایات کی روشنی میں سہولیات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا مفاد اور خواہش ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خواہشات کی امین ہے،قومی سرمایہ لوٹنے والوں کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لانے کی اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں