وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات، تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،

بیلاروس کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے،شفقت محمود

بدھ 19 ستمبر 2018 22:23

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات، تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بیلاروس کے سفیر اینڈرے ایرمولووچ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری تعلیم ارشد مرزا بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم بیلاروس کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ جو معاہدے اور پروٹوکول ہوئے ہیں اس پر عملدرآمد پر تیزی سے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک۔بیلاروس کی تعلیم کیلئے جو مشترکہ وزارتی کمیٹی ہے اس کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ بیلاروس کے سفیر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلیم کے شعبہ میں کئی ایم او یو ہوئے ہیں۔ بیلاروسین سفیر نے کہا کہ ہمارے پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں معاہدے ہیں اور اس تعاون کو مزید بڑھایئں گے۔ بیلاروس کے سفیر نے شفقت محمود وفاقی وزیر تعلیم بننے پر کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں