نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ،ْشہر یار آفریدی

وزیر اعظم کی ہدایت عاشورہ کے اجتماعات اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے ،ْوزیرمملکت داخلہ ریاست کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے شہریوں اور اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ْ بیان

بدھ 19 ستمبر 2018 22:14

نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ،ْشہر یار آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عاشورہ کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ بدھ کو عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وزارت داخلہ نے عاشورہ کے اجتماعات اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔

وزارت داخلہ ملک میں امن وامان کو یقینی بنانے کے لئے تمام ریاستی اداروں اور وفاقی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دینے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں یاد رکھناچاہیے کہ پاکستان کے تمام شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ فرائض کی بجاآوری میں سکیورٹی فورسز سے تعاون کریں۔

انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے لئے کام کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ شہریوں کو تمام کمیونٹیز ، مذاہب ، قومیتوں اور رنگ ونسل کے احترام کے لئے تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے شہریوں اور اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں