نوازشریف کے خلاف کیسز جھوٹ پر مبنی تھے ،ْ شاہد خاقان عباسی

جو ملک کے ساتھ مخلص ہوتا ہے اس کو عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے ،ْ سابق وزیراعظم

بدھ 19 ستمبر 2018 22:36

نوازشریف کے خلاف کیسز جھوٹ پر مبنی تھے ،ْ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نوازشریف کے خلاف کیسز جھوٹ پر مبنی تھے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت میں جوبھی باتیں ہوئی ان کا ریکارڈ موجود ہے ، اللہ کا کرم ہے کہ انکو رہائی مل گئی ہے ،ْ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے خلاف کیسز جھوٹ پر مبنی تھے جو ملک کے ساتھ مخلص ہوتا ہے اس کو عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیاست میں اچھی روایت قائم کی ہے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اگر (ن) لیگ کی حکومت نے غلط کام کئے ہیں تو معاملے کو پارلیمنٹ لے کر جایا جائے ،ْوہاں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں