آصف زرداری کا شہید میر مرتضی بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش

بدھ 19 ستمبر 2018 22:44

آصف  زرداری کا شہید میر مرتضی بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) نسابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شہید میر مرتضی بھٹو کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک میں جمہوریت، آئین کی بحالی کے لئے ڈکٹیٹرشپ کی مزاحمت کی۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں آصف علی زداری نے کہا کہ میر مرتضی بھٹو کی شہادت شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے پیروکاروں کے لئے المناک صدمہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ شہید میر مرتضی بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کی خاطر مشکلات سے بھرپور راستہ اختیار کیا اور جلا وطنی برداشت کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان نے عوام کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر سیاست میں اپنے اصول متعارف کرائے۔ ان اصولوں پر پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی ثابت قدم ہے۔ ۔۔۔طارق ورک

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں