وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کردیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:42

وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے حکومت میں دوستوں کو عہدے دینے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ 1984میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے کہا کہ دوستوں کو حکومت میں عہدے دینے کا تاثر بالکل غلط ہے،نعیم الحق نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں تحریک استقلال سے سیاست شروع کی اور 1988 میں کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے پہلے پانچ بانی کارکنوں میں سے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں قریبی دوست زلفی بخاری کو اپنا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی مقرر کیا ہے جس پر انہیں بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں