پاکستان سعودی عرب میں جنگی زون میں نہیں ہے
آئی ایس پی آر بھی سعودی عرب میں فوج سے متعلق وضاحت کرچکا ہے،وزیراطلاعات فواد چودھری کی سعودی عرب میں فوج تعیناتی سے متعلق وضاحت
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 ستمبر 2018 19:31
(جاری ہے)
پھر ہم ان کوڈھونڈتے رہ جاتے۔
برطانیہ اور سعودی عرب سے پیسے کی واپسی کیلئے معاہدے ہوئے ہیں۔ کیس میں جوخامیاں تھیں ان کودور کیا جائے گا اور نوازشریف کوواپس اڈیالہ جیل میں بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حسن ، حسین اور اسحاق ڈار کوبھی جیل سے باہر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ان کوواپس لے کرآئیں گے۔سعودی عرب سے بات ہوئی ہے ان کوپتا ہی نہیں ہے کہ نوازشریف اور سعودی عرب کے تعلقات کیا ہیں اور آج وہ کہاں کھڑے ہیں۔سعودی ولی عہد توخود کرپشن کیخلاف ہیں وہ کیسے پاکستان میں کرپٹ شخص کے حق میں ہوسکتے ہیں۔ نوازشریف اتنے اہم نہیں کہ دورہ سعودی عرب میں ان کے بارے بات ہوئی ہو۔ جولوگ کہتے ہیں عمران خان نے ڈیل کرلی ہے تووہ عمران خان کوجانتے ہی نہیں۔عمران خان نہ ڈیل کریں گے اور نہ ہی ڈھیل کریں گے۔ پاکستان کے عوام کا پیسا واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کودوبارہ اسی جگہ پہنچایا جائے گا جہاں وہ کچھ روز پہلے تھے۔ نیب آزاد ادارہ ہے ہم ان کوکنٹرول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آئے گا۔ وفد میں وزیرخزانہ ، توانائی سمیت بزنس کے ہیڈ بھی اس میں شامل ہوں گے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایک بڑی شراکت داری کی بنیاد رکھی جائے گی۔سعودی عرب وہ پہلا ملک ہے جس کوہم نے سی پیک میں تیسرے پارٹنرکے طور پرشراکت داری کی دعوت دی ہے۔کن منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔اس کافیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سے بہت بڑی سرمایہ کاری سعودی عرب سے آئے گی۔ سی پیک اور اسٹریٹجک تعاون میں تیسرا اتحادی اب سعودی عرب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہرموقع پرسعودی عرب اورپاکستان اکٹھے کھڑے ہوں گے۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب نے یقین دلایا سعودی عرب پاکستان کےساتھ کھڑا ہے۔ کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے یواے ای سے بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صحافیوں کا کہنا ہے کہ گورنرہاؤس میں عام آدمی چلا گیا ہے ان سب کوبڑی تکلیف ہوئی ہے۔غریب لوگ اندر کیوں چلے گئے؟ بھئی کوڑا چلا گیا ہے توکیا ہوا صاف ہوجائے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت دینے کی بات کرو توان کوغش پڑ جاتا ہے۔ فواد چودھری نے جیل میں حنیف عباسی کی تصویر پرکہا کہ امید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس پرنوٹس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کوسی پیک میں پارٹنرشپ کی دعوت دی ہے۔ سی پیک میں ہمارا تیسرا اتحادی سعودی عرب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایوں کوتبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ہندوستان سے بات کی ہے وہاں سے مثبت جواب آیا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے صدارتی مشیر برائے امریکہ سردار عرفان تصدق خان کی والدہ ..
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مظفرآباد گڑھی دوپٹہ کے مقام پر گاڑی کے حادثے میں جاںبحق ..
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار عتیق احمد خان کی ملاقات ..
صدرمملکت آصف علی زرداری سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات