یومِ عاشورہ ہمیں شہدائ کربلا کی حق کی سربلندی اوردین محمدی کی بقائ کے لیے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

شہادت امام حسینؓ کا عظیم واقعہ جبرواستبدادکی طاقتوں کا قلع قمع کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہ کرنے کا سبق دیتاہے ، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا یومِ عاشورہ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:13

یومِ عاشورہ ہمیں شہدائ  کربلا کی حق کی سربلندی اوردین محمدی کی بقائ  کے لیے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یومِ عاشورہ ہمیں شہدائ کربلا کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو اٴْنہوں نے حق کی سربلندی اوردین محمدی کی بقائ کے لیے میدان کربلا میں پیش کیں۔ شہادت امام حسینؓ کا یہ عظیم واقعہ ہرسال مسلمانوں کو اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ جبرواستبدادکی طاقتوں کا قلع قمع کرنے کے لیے ضرورت کے وقت جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئیے۔

یہ وہ دن ہے جب حق وباطل کی جنگ میں خود نواسئہ رسول نے اپنی اور خانوادئہ رسول کی جانوں کی عظیم قربانی دی اور اپنی شہادت سے سانحہ کربلاکے سبق کو عالمِ انسانیت کے لیے بالعموم اور عالمِ اسلام کے لیے بالخصوص مشعل راہ بنادیا۔

(جاری ہے)

یومِ عاشورہ محرم کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثار وقربانی کا درس دیتا ہے۔

اعلیٰ مقاصد اور استقامتِ حق کا حصول ہی وہ نصب العین ہے جس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئیے۔ یہی وہ عمل ہے جسے امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے تاریخ نے اٴْسئوہ شبیری کے نام سے موسوم کیا ہے۔صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ ہم اسوئہ شبیری کی روشنی میں ہر وہ کام سرانجام دیں جواحترامِ انسانیت ، جمہوریت کی بقائ اور اسلامی اقدار کے فروغ کا باعث بنے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مفید ہو۔

دہشت گردی، انتہاپسندی اور عدم برداشت کے تباہ کن نظریات کے قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ رواداری ، حق وانصاف کے فروغ، بھائی چارہ اور امن و عامہ کے لیے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔۔صدر مملکت نے کہا کہ یہی وہ پیغام ہے جو شہادت امام عالی مقام کی عظیم الشان اور لازوال قربانی سے ہمیں ملتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں