وزیر مملکت برائے داخلہ کاجی 6 کا دورہ، 9ویںمحرم کے سب سے بڑے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا

سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ہر شہری کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، شہریار خان آفریدی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:33

وزیر مملکت برائے داخلہ کاجی 6 کا دورہ، 9ویںمحرم کے سب سے بڑے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہاہے کہ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پاکستان کے ہر شہری کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ہر شہری کو عزت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے جمعرات کو مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے جی 6 میں 9محرم کے سب سے بڑے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور محرم کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کا خود معائنہ کر رہاہوں ۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو عزت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔وزیر مملکت نے اس موقع پر سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلہ کی تعریف کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں