وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس

عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں کو آگاہ کیا،منی بجٹ پر بھی مشاورت کی گئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:47

وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ان کے دورہ سعودی عرب ،منی بجٹ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بنی گالہ میں وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرخزانہ اسد عمر ، شیری مزاری ، وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق اور قانونی ماہر ڈاکٹر بابر اعوان نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں اور وزراء کو اپنے دورہ سعودی عرب سے متعلق آگاہ کیا ۔اس کے علاوہ منی بجٹ کے حوالے سے بھی تفصیلی غور وخوض کیا گیا ۔وزیراعظم عمران خان نے قانونی ماہر ڈاکٹر بابر اعوان سے قانونی مشاورت بھی کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں