وزیرمملکت کا اسلام آباد جی سکس سیکٹر کادورہ ، محرم کے جلوس پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:47

وزیرمملکت کا اسلام آباد جی سکس سیکٹر کادورہ ، محرم کے جلوس پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار خا ن آفریدی نے اسلام آباد جی سکس سیکٹر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔وزیر مملکت نین محرم کے حوالے سے کئے گئے پولیس اور انتظامیہ کین اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ،محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کا خود معائنہ کر رہاہوں،پاکستان کے ہر شہری کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ،ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو عزت دی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔وزیر مملکت نے سیکورٹی پر معمور اہلکاروں سے ملاقات کی اور انکین حوصلہ کی تعریف بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں