پی ٹی آئی کو بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) کی حمایت برقرار رکھنے میں آزمائش کا سامنا
سرداراختر مینگل دونوں جماعتوں کے مابین طے ہوئے سمجھوتے پر عملدرآمد کے خواہاں ہیں
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:30
(جاری ہے)
اس یاد داشت پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، سردار یار محمد رند اور بی این پی کی طرف سے ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی اور آغا حسن بلوچ نے دستخط کئے تھے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کےسربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ مذکورہ یادداشت پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ ورنہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل حکومت کی حمایت سے دستبردار ہو جائے گی۔ جس پر افتخار درانی نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے ذہن میں کچھ اُلجھن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کچھ کہا وہ خالصتاً انسانی بنیادوں پر ہے۔ وزیراعظم کی دلیل یہ ہے کہ کراچی میں جرائم کی بڑی وجہ ان بے گھر لوگوں کی موجودگی ہے۔ حکومت اس معاملے میں تمام پارلیمانی جماعتوں سے سفارشات اور تجاویز مانگے گی۔ اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 18 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین کو پاکستان کی شہریت دینے کا اعلان کیا ۔وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر وفاقی حکومت کو ایک بڑا دھچکا تب لگا جب حکومتی اتحادی اختر مینگل نے وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کی مخالفت کی اور جا کر اپوزیشن بنچوں میں بیٹھ گئے۔ سردار اختر مینگل کی مخالفت کے بعد نیشنل پارٹی کے سردار حاصل بزنجو نے بھی افغانیوں اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کی تجویز مسترد کی اور کہا کہ انہیں اپنے ممالک واپس بھیجا جانا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیرذمہ دارانہ اقدام کی پارلیمنٹ میں بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان پر ٹویٹر پر بھی شدید رد عمل دیکھنے میں آیا، ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا ؟ پولیس کو ہدایات جاری کی جانی چاہئیں کہ ان سے رشوت لینے کی بجائے انہیں گرفتار ملک بدر کریں بصورت دیگر نتائج کے لیے تیار رہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ مہاجرین کو شہریت کن بنیادوں پر دیں گے؟ کیا ہم اپنی آبادی کو وہ تمام تر ضروریات دے رہے ہیں جو اب ہم نے غیر ملکی لوگوں کو اپنانا شروع کر دیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ پاکستان میں مقیم بنگالیوں کو شہریت دینا اور افغان مہاجرین کو شہریت دینا دو الگ الگ باتیں ہیں۔ عمران خان کو اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئیے۔ ٹویٹر صارف نے کہا کہ ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں کسی بھی غیر ملکی کو شناختی کارڈ بنوا کے ان کو پاکستان کا شہری ٹھہرانا ایک غیر قانونی عمل ہے ہم اس عمل کو ناکام بنائیں گے۔ جو یہاں رہ کر کام کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ملک کے باشندے ہوں گے ہر گز نہیں ، یہ عمل ملک دشمنی ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میں نے گذشتہ کچھ سالوں میں پیپپلز پارٹی کی کسی بات سے اتفاق کیا ہے ، میں اُمید کرتی ہوں کہ پیپلز پارٹی اس بات کی سختی سے مخالفت کرے گی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ غیر قانونی مہاجر جس بھی ملک سے تعلق رکھتا ہو اس کو پاکستان کا شناختی کارڈ نہیں ملنا چاہئیے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹی ایل پی پر پابندی بارے انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی،شہباز شریف
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیاب خان کی انجینئر فضل خالق جان سےاظہار تعزیت
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی
پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں، کسی کو پاکستان پر تنقید اور خارجہ پالیسی ..
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی
اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار ..
پیپلز پارٹی کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام
قومی اسمبلی کا اجلاس، تحشیہ آرڈیننس 2024ء پیش کر دیا گیا
قومی اسمبلی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2022ء پیش کر دی گئی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی