اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ..

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ،

اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کاموقف پیش کریں گے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ایک ہفتے کے دورے پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

(خبر جاری ہے)

شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر پاکستان کاموقف پیش کریں گے۔وزیرخارجہ مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وہ امریکی انتظامیہ سے بات چیت اورواشنگٹن میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب بھی کریںگے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں