(ن)لیگ کا نوازشریف کے بیانیہ پر سیاسی جنگ لڑنے کا فیصلہ

جاتی امراء میں آئندہ چوبیس گھنٹو میں پارٹی رہنمائوں سے ضمنی انتخابات پر مشاورت ہو گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:20

(ن)لیگ کا نوازشریف کے بیانیہ پر سیاسی جنگ لڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیانیہ کو بنیاد بناکر سیاسی لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا کی معطلی کے بعد میاں نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نواز نے کارکنوں کومتحرک رکھنے کیلئے سیاسی سرگرمیاں شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،ْ اس مقصد کیلئے جاتی امراء میں آئندہ چوبیس گھنٹو میں پارٹی رہنمائوں سے ضمنی انتخابات پر مشاورت ہو گی۔

(جاری ہے)

خصوصی اجلاس میں نیب مقدمات پر قانونی ٹیم سے صلاح مشورہ کرکے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی ،ْذرائع کے مطابق مریم نواز بھی ضمنی الیکشن میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جس کیلئے وہ پوری طرح سے تیار ہیں جبکہ ن لیگ کے مرکزی رہنما بھی مریم نواز کونوازشریف کے بیانیہ کی بنیاد پراہم کردارسونپنے پر راضی ہوگئے ۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی سزا کی معطی سے نواز شریف کے بیانیئے کو تقویت ملی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں