پاکستان کی ایران میں فوجی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت

پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے متاثرین کے ساتھ ہے، ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے پاکستان دعا گو ہے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:55

پاکستان کی ایران میں فوجی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان نے ایران میں فوجی پریڈ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے متاثرین کے ساتھ ہے، ایران کے غمزدہ خاندانوں کے لیے پاکستان دعا گو ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔یاد رہے کہ ایران کے شہر اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران دہشت گرد حملے میں 9 فوجی جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں