اللہ کا شکر ہے یوم عاشور خیر و عافیت سے گزرا،شہریار خان آفریدی

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، خصوصا ان جوانوں کو جنہوں نے انتھک محنت کی اور ثابت کیا پاکستان امن کا گہوارہ ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:58

اللہ کا شکر ہے یوم عاشور خیر و عافیت سے گزرا،شہریار خان آفریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ یوم عاشور خیر و عافیت سے گزرا، میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں خصوصا ان جوانوں کو جنہوں نے انتھک محنت کی اور یہ ثابت کیا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سب نے ثابت کیا ہے کہ ہم میں اہلیت اور قابلیت ہے کہ ہم اس ملک کو عظیم سے عظیم مملکت بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں درس دیتا ہے کہ ظلم کا سامنا کرنا ہے اور ظالم کے آگے سر نہیں جھکانا اور نہتوں کے سر پر ہاتھ رکھنا ہے، آج پاکستانی قوم کو بدعنوانی کے خلاف، بربریت کے خلاف ایک ہونا ہے اور ایک ایسی قوم بننا ہے کہ آنے والی نسلیں پاکستان پر فخر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسالک، مذاہب، اکائیوں، ہر سوچ اور فکر کے لوگوں کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں