جنرل کے کہنے پرجنگیںنہیں ہوتیں، حنا ربانی کھر

کشمیریوں کا قتل عام دنیا میںبھارت کی شناخت ہے ، سابق وزیر خارجہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:45

جنرل کے کہنے پرجنگیںنہیں ہوتیں، حنا ربانی کھر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ جنرل کے کہنے پرجنگیںنہیں ہوتیں، کشمیریوں کا قتل عام دنیا میںبھارت کی شناخت ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جنرل کے بیان پر رد عمل کا اٖظہار کرتے ہوئے حناربانی کھر نے کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان شرمناک ہے جنرل کے کہنے پر جنگیں نہیں ہوتیں بھارتی جنرل کا بیان کا پاکستان کو جواب دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا قتل دنیا میں بھارت کی شناخت ہے بھارت نے پاکستان سے مذاکرات کی حامی بھری تھی اور پھر مکر گیا گیڈر بھکیوں سے مسائل حل نہیں ہوںگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں