وفاقی وزیر ریلویشیخ رشید کا بھارت کو کرارا جواب

اگر حملہ ہوا تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی اور نہ ہی چڑیاں چہکیں گی اور نہ ہی مندر میں گھنٹیاں بجیں گی،وفاقی وزیرریلوے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:48

وفاقی وزیر ریلویشیخ رشید کا بھارت کو کرارا جواب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) :وفاقی وزیر ریلویشیخ رشید نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا کرارا جواب دے دیا۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی اور نہ ہی چڑیاں چہکیں گی اور نہ ہی مندر میں گھنٹیاں بجیں گی۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی گیدڑ بھبکی شہہ سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے جواب دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر بھارت یہ بات یاد رکھے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پھر بھارت میں نہ گھاس اگے گی اور نہ ہی چڑیاں چہیکیں گی اور نہ ہی مندر میں گھنٹیاں بجیں گی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں اور برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے اور یہ قائم رہے گا۔

شائد بھارت یہ جانتا نہیں ہے کہ پاکستان میں ایک نسل تیار ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے پاکستان کے دفاع کے لیے حاضر ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اب پرانا پاکستان نہیں اور یہاں ایک مقبول حکومت ہے کہ جو دشمن کو جواب دینا چاہتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان کی طاقت سے پریشانی ہے اور پاکستان ایک نئے بلاک میں شامل ہونے جارہا ہے۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ایک ایسے کونے میں موجود ہے جہاں اسے چھیڑا گیا تو دنیا میں بھونچال ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں