سابق وزیراعظم کی گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل جاں بحق

حادثے کے وقت راجا پرویزاشرف گاڑی میں موجود نہیں تھے، گاڑی کا ڈرائیور گرفتار، تھانے منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:33

سابق وزیراعظم کی گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل جاں بحق
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر 2018ء) سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، حادثے کے وقت راجا پرویز اشرف گاڑی میں موجود نہیں تھے، پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کے تھانے منتقل کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اورسابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا ہے۔

سابق وزیراعظم کی گاڑی کوحادثہ زیروپوائنٹ اسلام آباد پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ملکیت ہے۔ تاہم جب گاڑی کوحادثہ پیش آیا اس وقت سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے حادثے کے فوری بعد گاڑی کے ڈرائیور عابد کوگرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ حادثے کے بعد گاڑی کوتھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کے ڈرائیور اور گاڑی کے مالک کے خلاف مزید کاروائی ورثاء کے آنے کے بعد مزید کاروائی کی جائے گی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا پولیس کانسٹیبل ذیشان عباسی راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں