بھارت کے اندر سے بھی مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں

بھارت کو اچھے طریقے سے جواب دینا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائے،شہری کا رد عمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:43

بھارت کے اندر سے بھی مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 ستمبر 2018ء) :بھارت کے اندر سے بھی مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔بھارتی سکھ شہری نے اس حوالے سے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ بھارت کو اچھے طریقے سے جواب دینا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائے۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی گیدڑ بھبکی شہہ سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے جواب دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی سیاسی قیادت بھی اختلافات بھلا کر ایک ہوچکی ہے۔ایک جانب پاکستانی قوم متحد ہو کر بھارت کو جواب دے رہے ہیں تو دورسی جانب بھارت کے اندر سے بھی مودی سرکار کی اس حکمت عملی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔اس حوالے سے ایک بھارتی سکھ شہری نے سینیٹر رحمان ملک کے ٹوئیٹ پر جواب دیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کچھ اسطرح کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی شہری ہروندر سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کو اچھے طریقے سے جواب دینا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائے۔

عمران خان ایک حیرت انگیز شخصیت ہیں جن میں ایک کھلاڑی کا جذبہ موجود ہے اور ہمیں اس کھلے موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔اس موقع پر ہروندر سنگھ نے انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں