حکومت کے ایک ماہ بعد ہی تحریک انصاف میں دراڑیں پڑ گئیں

پاکستان تحریک انصاف کا نیا گروپ انصاف ایکشن کمیٹی کے نام سے سامنے آگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:12

حکومت کے ایک ماہ بعد ہی تحریک انصاف میں دراڑیں پڑ گئیں
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 ستمبر 2018ء) :حکومت کے ایک ماہ بعد ہی تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کا نیا گروپ انصاف ایکشن کمیٹی کے نام سے سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی صدارت سے مستعفی ہوگئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ نئے عہدے پر سندھ کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں، اور ایسے ماحول میں پارٹی کی صدارت نہیں سرکھ سکتا۔

فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھیج دیا جسے جلد ہی قبول کرلیا جائے گا۔ تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں بھی پھوٹ پڑنا شروع ہوچکی ہے اور حکمران جماعت کے بھی دھڑے بننے لگے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نیا دھڑا انصاف ایکشن کمیٹی کے نام سے سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

نئی نئی بننے والی ایکشن کمیٹی نے خالی کرسی پر قبضہ کرنے کے لیے انصاف ہاؤس میں اجلاس کر ڈالا۔

باغی گروپ کی قیادت سبحان ساحل، سابق سینئر نائب صدر اسرار عباسی اور حافظ فضل کریم کر رہے تھے۔ اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں حقیقی قیادت نظرانداز اور مصنوعی قیادت کو ترجیح دی گئی۔ انصاف ہاؤس کسی کی ملکیت نہیں، آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ واضح ہو کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے بغیر اجازت انصاف ہاؤس میں اجلاس بلانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں