بھارت پاکستانی وزیراعظم سے ڈر گیا

بھارت نے پاکستان کو نہیں بلکہ عمران خان کی شخصیت کو ٹارگٹ کیا ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 23 ستمبر 2018 10:45

بھارت پاکستانی وزیراعظم سے ڈر گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر 2018ء) بھارت پاکستانی وزیراعظم سے ڈر گیا۔بھارت نے پاکستان کو نہیں بلکہ عمران خان کی شخصیت کو ٹارگٹ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ مذکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اسی معتلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ بھارت نے برہان وانی کی تصاویر کو ٹارگٹ بنا کر مذاکرات کرنے سے انکار کیا حالانکہ برہان وانی کی تصویر ڈاک ٹکٹ پر 24جولائی کو جاری کی گئی تھی اور اب اس بات کو کئی دن گزر چکے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو نہیں بلکہ عمران خان کی شخصیت کو ٹارگٹ کیا ہے۔بھارت کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا مکرو چہرہ ہمارے سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے یہ بات واضح ہے کہ بھارت ہمارے ملک کو نہیں بلکہ عمران خان کو ٹارگٹ کر رہا ہے حالانکہ عمران خان تو بھارت سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اور امن کی خواہش کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانےکا وقت آگیا۔۔بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی ان دھمکیوں پر پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں