نوازشریف کی رہائی حق و صداقت کی فتح ہے،سیدزیشان علی نقوی

نوازشریف پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں،ڈپٹی میئر اسلام آباد

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنماو ڈپٹی میئر اسلام آباد سید زیشان علی نقوی نے اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت نے بدنیتی پر مبنی فیصلے کو ڈھیر ڈھوس کردیا ہے،قائد میاں نوازشریف پنجاب کی بیٹی مریم نوازشریف کے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاگیا،پاکستان مسلم لیگ(ن) انصاف کے تقاضے پور ے کرنے پر عدالت کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) قائد میاں نوازشریف ہر میدان میں سرخرو ہونگے۔

انہوںنے کہاکہ قائدمیاںنوازشریف کی رہائی حق و صداقت کی فتح ہے ،یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شیر پنجرے میں بندکرکے شکار کیاگیا،کاش یہ خوشی کلثوم نوازکی زندگی میں ہوتی،حق غالب آیا ہے اور آج ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ لگا ہے یہ انصاف قائد میاں نوازشریف کواللہ تعالیٰ کی طرف سے ملا ہے جس سے اصلیت واضح ہوگئی،اگر انصاف سے کام لیاجاتاتو میاں نوازشریف آج بھی پاکستان کے وزیراعظم ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف اور مریم نوازشریف نے انتہائی مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،لیڈروں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں،میاں نوازشریف نے بیمار و مرحومہ بیوی کو چھوڑ کر عدالتوں کے فیصلے کااحترام کرتے ہوئے اپنی گرفتاری دی۔مسلم لیگی رہنماسید زیشان علی نقوی نے کہاکہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز اپنی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں کہ عدالتوں کی طرف سے میاں نوازشریف اور مریم نواز کو سزاسنائی گئی ا سکے باوجود میاں نوازشریف اپنی بیمار بیوی اور مریم نواز اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر گرفتاری دینے پاکستان آئے جو ایک بڑے دل اور گردے کا کام ہے،میاں نوازشریف نے دلیری اور مشکل حالات میں قید کا سامنا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں