نوازشریف کی رہائی کا فیصلہ خوش آئند ہے،عدلیہ کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے ،قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،بیگم سیماجیلانی

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے،قائد کی رہائی کے بعدن لیگ کے کیمپوںمیں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی،رکن قومی اسمبلی

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل کرنے اور رہا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ عدلیہ کافیصلہ حق و سچ کی فتح ہے،قوم کو م بارکباد پیش کرتے ہیں، خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے بھرپورمقدمہ دلائل دئیے ان کی محنت کاوش پر ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،اسلام آبادہائی کورٹ کا فیصلہ انصاف کے حقیقی تقاضوں پرمبنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف پر کرپشن کے من گھڑت الزمات کے قصوں میں زمین و آسمان کے قلابے ملانے والوں کو آج شرمندگی کا سامنا ہے،میاں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے ایک سو سے زیادہ پیشیاں بھگت کر سرخرو ہوئے اور ان کی رہائی کے فیصلے نے انصاف کی بالادستی کا سویرا طلوع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ من گھڑت الزامات لگا کر میاں نوازشریف کے خلاف جو سازش کی گئی وہ ناکام ہوئی،ہائی کورٹ کے فیصلے سے نہ صرف انصاف کا بول بالا ہوا بلکہ اس فیصلے سے جمہوریت کاپروان چڑھانے میں بھی مدد ملے گی، ہمارے قائدین نے ہمیشہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل اور ترقی کے بارے میں سوچا ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا۔

ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ہی کامیاب حاصل کریں گے،میاں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کے بعد کارکنان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں جس سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کیمپوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں