نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،چودھری رفعت جاوید

شریف خاندان نے ہر مصیبت میں حالات کا سامنا کیا،قوم ان کی قربانیوں کو یاد رکھے گی،مسلم لیگی رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی رہنما و ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کی سزائی معطل کرنے اور رہائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کاشاندار فیصلہ قراردیتے ہوئے کہاکہ جس طرح شریف خاندان کا بدترین میڈیا ٹرائل کیاگیا ،بیمار کلثوم نواز کی موت کی افوائیں اڑائیں گئیں مگر شریف خاندان نے انتہائی صبر و تحمل برداشت کے ساتھ حالات کا سامنا کیا،پاکستانی قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

مسلم لیگی رہنماچودھری رفعت جاویدنے مزید کہاکہ حکمران بھیک مانگناچھوڑیں اپنے معاملات کو بہتر بنائیں،نئی حکومت نے منی بجٹ مین ٹیکس دینے والوں کو مار دیاہے،ملک میں ٹیکس پیئرز بڑھانے چائیں،بہتر ہوتا حکومت کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر پابندی لگاتی اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھاتی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی میئر چودھری رفعت جاوید نے کہاکہ اس ملک کی عوام کی تقدیر بدلنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا راستہ روکنے والوں کوکچھ حاصل نہیں ہوگا اور انقلاب کا راستہ روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی ہونگے،پاکستان کی عوام کی خواہشات کو پورا کرنے اور ان کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کا ہر ورکر ہر لمحہ کوشاں تھا ہے اور رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں