اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تردید

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے اضافے کی خبر آئی تھی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،قیمتوں کی اضافے کی سمری ابھی نہیں بھیجی۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 ستمبر 2018 19:17

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تردید
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر 2018ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے کی سمری ابھی نہیں بھیجی،اوگرا کا ورکنگ پیپر اگلے ہفتے تیار ہوگا۔ ترجمان اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یکم اکتوبر کیلئے اوگرا کا ورکنگ پیپر اگلے ہفتے تیارہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری30 ستمبرتک بھجوائی جائےگی۔ واضح رہے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبرآئی تو لوگوں کی شدید غم وغصہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا تھا کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جائے گا ۔

جبکہ مٹی کا تیل 10 روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری وزارت پٹرولیم کی منظوری کے بعد دی جائے گی البتہ اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اس شعبے میں خود کفالت کے حصول کیلئے درجنوں کوئوں کی کھدائی کی جائے گی۔ پچھلے چار سالوں کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا اور 101 سے زائد مقامات پر تیل اور گیس دریافت ہوا جن میں سے سندھ میں 87، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے 7۔7 مقامات سے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ حکومت نے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مزید سہولیات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں