ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4 ارب 63 کروڑ روپے جاری

پیر 24 ستمبر 2018 13:21

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4 ارب 63 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 4 ارب 63کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجو کیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 46 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گوادر کے سٹوڈنٹس کے لئے ایوارڈز سکالرشپ کے لئے 80 لاکھ، اسلام آباد پیاس میں سنٹر فار میتھیمیٹکس سائنس کے لئے 10 کروڑ 31 لاکھ، یو ای ٹی ٹیکسلا میں چار سالہ انڈر گریجوایٹ پروگرام واٹر ریسورس انجینئرنگ اینڈ پٹرولم انجینئرنگ کے لئے 2 کروڑ 40 لاکھ، فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 11 کروڑ 58 لاکھ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے نئے کیمپس میں ترقیاتی کاموں کے لئے 7 کروڑ 76 لاکھ، یونیورسٹی آف دیر شرینگل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 6 کروڑ، پتوکی راوی کیمپس میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 12 کروڑ، نیشنل سنٹر فار ایکسی لینس سائبر سکیورٹی کے لئے 8 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں