سی پیک کے تحت 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری

پیر 24 ستمبر 2018 13:22

سی پیک کے تحت 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) منصوبے کے تحت1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل ساہیوال کول پاور پلانٹ سے قومی گرڈ کو بجلی فراہمی کی جا رہی ہے جس پر 600 سے زائد پاکستان جن میں 400 سپورٹنگ سٹاف اور 200 انجینئرز شب وروز مصروف عمل ہیں۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق ملک میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے، سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کررہاہے، چینی 34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے حوالے سے شروع کیئے گئے بیشترمنصوبوں پرخرچ کررہاہے اوران منصوبوں میں اکثرتکمیل کے مراحلے کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک کے تحت 13 ارب ڈالرکی رقم بنیادی ڈھانچے اوردیگرمنصوبوں کے لیئے مخصوص کی گئی ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں 9 اقتصادی رونز قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ سی پیک کی وجہ سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع میں اضافہ ہورہاہے۔ چین پاکستان راہداری منصوبے کے تحت چین کے شہرکاشغرسے گوادر تک شاہراہ کی تکمیل سے خطے کی تقدیربدل جائے گی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں