وسائل کا رخ علاج معالجہ سے زیادہ بیماریوں کی روک تھام کی جانب موڑنا ہوگا،
بیماریوں سے بچائو بارے آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے ذریعے باضابطہ مہم شروع کی جائے، صحت کے شعبہ میں تحقیق وقت کا تقاضا ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ہیلتھ ریسرچ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 24 ستمبر 2018 15:04
(جاری ہے)
وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی اور وفاقی سیکرٹری زاہد سعید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بیماریوں کے علاج سے قبل ان سے احتیاط اور روک تھام پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے لیکن ہمارے ہاں ایسا نہیں ہو رہا۔
صحت کے شعبہ کا زیادہ تر بجٹ علاج معالجہ پر خرچ ہو جاتا ہے جبکہ اس کا رخ بیماریوں کی روک تھام کی جانب موڑنا ہوگا، اس ضمن میں درست طرز عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں تحقیق وقت کا تقاضا ہے، پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی ساتھ ساتھ تحقیق کے لئے دیگر اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ صحت سے متعلق پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے تحقیق ضروری ہے تاہم ایسی تحقیق ہونی چاہیے جس کا استعمال بھی ہو سکے اور ملک کی صنعت و دیگر شعبے اس سے استفادہ کر سکیں۔انہوں نے بیماریوں سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے میڈیا کے ذریعے باضابطہ مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کو ہدایت کی کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے ساتھ مل کر صفائی اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا انتظام کیا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا میں عوامی آگاہی کے پیغامات کے لئے وقت مختص کرنے پر غور کیا جائے، قومی تعمیر آسان کام نہیں ہے اس کے لئے کوششیں، وقت اور وسائل وقف کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دین اسلام صفائی کو بڑی اہمیت دیتا ہے، اس حوالے سے دینی تعلیمات پر عمل کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کو بھی احتیاط علاج سے بہتر ہے کے تصور کو اجاگر کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے غذائی کمی اور منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ان مسائل کے پائیدار حل کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن عامر محمود کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری سطح پر صحت کا شعبہ وہ کارکردگی نہیں پیش کر سکا جو کرنا چاہیے تھی، اس کی ایک وجہ کم بجٹ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹوں پر ٹیکس میں اضافہ کی تجویز انہوں نے بھی دی تھی کیونکہ تمباکو نوشی کے استعمال سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اس کا مقصد تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میںصدر مملکت اور وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی ہے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن صحت کے شعبہ میں تحقیق کے فروغ کے لئے فنڈز مہیا کرے گی۔ وفاقی سیکرٹری زاہد سعید نے صحت کے شعبہ میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ پلاننگ اور پالیسی سازی کے لئے کانفرنس کی سفارشات معاون ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹلز کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت کے شعبہ کے ترقیاتی اہداف، ملک میں مہلک بیماریوں و علاج کی صورتحال اور تحقیق کی ضرورت کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت