سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا

پیر 24 ستمبر 2018 15:09

سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مانسہرہ میں سزائے موت کے ملزم سیف اللہ کی سزا پرعملدرآمد روک دیا۔ پیر کو کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

ملزم سیف اللہ کے وکیل لائق سواتی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم تو خود بم دھماکے کا شکار ہوا ہے جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ابھی سزا پر عملدرآمد روک رہے ہیں ۔واضح رہے کہ فوجی عدالت نے 29 دسمبر 2016 ء کو ملزم سیف اللہ کو مانسہرہ میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں