نقیب اللہ قتل کیس ،سپریم کورٹ نے رائو انوار کی در خواست نمٹادی

پیر 24 ستمبر 2018 15:09

نقیب اللہ قتل کیس ،سپریم کورٹ نے رائو انوار کی در خواست نمٹادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں جے آئی ٹی کیخلاف سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی درخواست سپریم کورٹ پاکستان نے نمٹا دی۔

(جاری ہے)

سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوارکی در خواست پر نقیب اللہ محسود قتل کیس میں جے آئی ٹی کیخلاف درخواست کی سماعت ہو ئی،چیف جسٹس پاکستان، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔سماعت شروع ہوتے ہی رائوانوار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہدرخواست واپس لینا چاہتا ہوں،عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر کیس کو نمٹا دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں