سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘ کا نام دے دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 ستمبر 2018 15:10

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2018ء) سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے. سپریم کورٹ میں دیا میر بھاشا مہمند ڈیم سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ کے نام پر نظرثانی کرتے ہوئے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی. سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کو ’سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘ کا نام دے دیا گیا ہے.

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیم فنڈ میں جو شامل ہونا چاہتا ہے اس کو خوش آمدید کہیں گے، وزیراعظم کا ایک مقام ہے، ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں، ڈیم فنڈ کے نام میں چیف جسٹس نہیں سپریم کورٹ کا نام آنا چاہیے. جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو خیر مقدم کرتے ہیں. واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 7 ستمبر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو سیاسی راہنماﺅں کا تھا.

وزیراعظم نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے عطیات دینے کی بھی اپیل کی. آج سپریم کورٹ کے4رکنی بنچ نے دیامر بھاشا اور مہمندڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی. چیف جسٹس اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی، بنچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے.

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے رقم آنی چاہیے کوئی پرسنیلٹی ایشو نہیں ہے. سپریم کورٹ نے دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نوٹس جا ری کردیے. درخواست گزار رشید اے رضوی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نائی گج ڈیم میں بلوچستان کے پہاڑوں سے آنے والا پانی ذخیرہ ہونا ہے. ڈیم فنڈ کا نیا ٹائٹل حکومت نے پی ایم سی جے فنڈ رکھا تھا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں