سکیورٹی مخالف احتجاج کرنیو الے کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج مضحکہ خیز ہے‘صدر مملکت

جب عوام کو مشکل آتی ہے تو وہ ردعمل دیتے ہیں‘ٹوئٹ

پیر 24 ستمبر 2018 16:28

سکیورٹی مخالف احتجاج کرنیو الے کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج مضحکہ خیز ہے‘صدر مملکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکیورٹی کیخلاف احتجاج کرنیو الے شخص کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کو مضحکہ خیز قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جب عوام کو مشکل پیش آتی ہے تو وہ رد عمل دیتے ہیں۔صدر نے ایک واقعہ کا حوالہ دیا جس میں کراچی پولیس نے مبینہ طور پر سیکیورٹی مقاصد کیلئے روڈ کی بندش پر احتجاج کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی صدر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی تھی کہ عوام کو مشکل سے بچانے کیلئے جس قدر ممکن ہو ان کے سیکیورٹی کانوائے کو مختصر رکھا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں