شاہ محمود قریشی کی کفایت شعاری مہم ،

واشنگٹن سے نیویارک تک ٹرین پر سفر کیا

پیر ستمبر 16:28

شاہ محمود قریشی کی کفایت شعاری مہم ،
اسلام آباد۔واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں بھی کفایت شعاری مہم کو پلو سے باندھے رکھااور واشنگٹن سے نیویارک تک ٹرین کے زریعے سفر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایشین کانفرنس میں شرکت کے لئے ہوائی جہاز کی بجائے ٹرین پر گئے اور ٹرین میں سفر کے دوران شاہ محمود قریشی امریکہ میں پاکستانی سفیر جہانگیر صدیقی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ساتھ میٹنگ بھی کرتے رہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments