شاہ محمود قریشی امریکہ میں 40سے زائد اجلاسوں میں شرکت کریں گے،ملیحہ لودھی

اجلاسوں میں امن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جا ئیگی ،مستقل مندوب کی غیر رسمی گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 16:28

شاہ محمود قریشی امریکہ میں 40سے زائد اجلاسوں میں شرکت کریں گے،ملیحہ لودھی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ میں 40 سے زائد اجلاسوں میں شرکت کر یں گے ،جن میں امن کے اقدامات کے حوالے سے وہ پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ کے دورے کے دوران 40سے زائد مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے جہاں پر وہ نئی حکومت کی ترجیحات کے حوالے سے عالمی کمیونٹی کو آگاہ کریں گے ،اس کے علاوہ وہ ان اجلاسوں میں پاکستان کے امن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی آگاہ کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں