صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نی اسلام آباد کی کچی آبادی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر ملک گیر پولیو ویکسینیش مہم کا افتتاح کیا،

علماء کرام سے مہم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کی اپیل

پیر 24 ستمبر 2018 16:49

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نی اسلام آباد کی کچی آبادی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر ملک گیر پولیو ویکسینیش مہم کا افتتاح کیا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کو ملک گیر پولیو ویکسینیش مہم کا افتتاح کر دیا،صدر مملکت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچی آبادی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان اور اعلی سرکاری عہدیداران بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے خطرات کے باوجود اس مہم کو جاری رکھنے پر تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے علماء سے اپیل کہ وہ اس مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ملک سے اس بیماری کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں