پی ٹی سی ایل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے غیر مراعات یافتہ سکولوں میں سپیلاتھون کا انعقاد

منتخب کئے گئے 50 طالبعلموں کو اعلی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا، تحائف اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

پیر 24 ستمبر 2018 18:07

پی ٹی سی ایل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی جانب سے غیر مراعات یافتہ سکولوں میں سپیلاتھون کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے اسلام آباد کے مضافات میں واقع مشال ماڈل سکول اور پہلی کرن سکول میں پرائمری کے 1000 طلب علموں کیلئے سپیلنگ کے مقابلے ( سپیلا تھون) کا انعقاد کیا۔سپیلنگ کے مقابلے میں سے مجموعی طور پر 50 طلب علموںکو منتخب کیا گیا اور انہیں اعلیٰ کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں عمران سردار، جنرل مینجر ، آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ، پی ٹی سی ایل، رضا سرور، جنرل منیجرٹیلنٹ اکیوزیشن ،پی ٹی سی ایل اور رب نواز، سینئر ڈائریکٹر پروگرام، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے شرکت کی۔سکول کی سطح پر تقریبات منعقد کی گئیں جہاں طلب علموںکی حوصلہ افزائی اور اعتمادسازی کیلئے تحائف اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

طلب علموںنے اس سرگرمی کو سراہا اور بھر پور جوش و جذبہ سے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ اساتذہ بھی اپنے طلب علموںکی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلوں میں شریک ہوئے اور انہوںنے اس مقابلے کو ماحولیاتی تحفظ کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے سود مند قرار دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران سردار، جنرل مینجر ، آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ، پی ٹی سی ایل نے کہا:’’ ہمیں ان سکولوں میں زیر تعلیم ڈسپلیسڈکمیونٹیز کے بچوں کیلئے سیکھنے کے مواقع پیدا کرنے پر فخر ہے۔

یہ بچے قابل ذکر صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ہم ان مقاصد کیلئے سرمایہ کاری کرتے رہیں گے جو ان بچوں کو معاشرے کا تعمیری حصہ بننے میں مددگار ثابت ہوگی۔اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے رب نواز ، سینئر ڈائریکٹر پروگرام، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے کہا ---"- ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان میں سپیلا تھون کا انعقاد کیا گیا جس میں طلب علموںنے شرکت کی اور اس مہم کے ذریعے ماحول کے بارے میں سیکھا۔

ہم پی ٹی سی ایل کے تعاون سے بنیادی سطح پر طلب علموںکے درمیان ماحول کے تحفظ کے پیغام کو عام کرنے کے قابل ہوئے۔ہمیں امید ہے کہ تمام طالب علم حاصل کردہ معلومات کو عملی طور پر استعمال کریں گے، جب وہ معاشرے کی بہتری اور اس کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل ہوں گے۔سپیلا تھون کیلئے طلب علموںکی تیاری میں 45 اساتذہ کے کردار کو بھی سراہا گیا اور مہمانان خصوصی نے ان ساتذہ کی غیر مراعات یافتہ کمیونٹیز کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تعلیم کو عام کرنے کی کاوشوں کواہم جزوقرار دیا ۔

سپیلا تھون سکولوں کے لیے اب ایک ملک گیر سپیلنگ مقابلہ بن چکا ہے۔ جس کے ذریعے تفریحی اور دلچسپ انداز میں نوجوانوں میں کوئز مقابلو ںا ور ماحولیات سے متعلق دور حاضر کی معلومات فراہم کی جاتی ہیں ۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے 1997 میں سپیلاتھون کا آغاز کیا جو پاکستان کے نوجوانوں پر مرکوز ماحولیات کے تحت شروع کیا گیا تعلیمی قدم ہے۔ مہم کا مقصد پاکستان کے قدرتی وسائل کے تحفظ، حفاظت اور موثر انتظام کے بارے میں آگاہی اور سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہے، اور نوجوانوں کی قابلیت کو اس مقابلے کے ذریعے بہتر بنانا ہے۔ پی ٹی سی ایل سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارہ ہے جس کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ( سی ایس آر )کی سرگرمیوں کا محور تعلیم کو فروغ دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں