بھارت ہمیشہ بڑھکیں مارتا ہے، قومی اداروں کو نیشنلائز کیا جا رہا ہے،

حکومت ملازمین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 18:11

بھارت ہمیشہ بڑھکیں مارتا ہے، قومی اداروں کو نیشنلائز کیا جا رہا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ بڑھکیں مارتا ہے، قومی اداروں کو نیشنلائز کیا جا رہا ہے، عمران خان کی حکومت ملازمین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بھارت ہمیشہ بڑھکیں مارتا رہا ہے، اس سے بھارت کی تنگ نظری ہمیشہ سامنے آتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ملازمین کے خلاف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے ان کا نقصان ہو۔ ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو لیز پر دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو نیشنلائز کرنا ہے، خرچے دوگنا ہو چکے ہیں، اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے یہ قدم اٹھانا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں