وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے باضابطہ چارج سنبھال لیا

پیر 24 ستمبر 2018 18:41

وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے باضابطہ چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء)وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ پیر کو چارج سنبھالنے کے بعد وزیر مملکت زلفی بخاری نے وفاقی سیکریٹری محمد آصف شیخ سے ملاقات کی جس میںزلفی بخاری کو وزارت اوورسیز کی کارکردگی اور مختلف شعبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے زلفی بخاری کو اوورسیز پاکستانی کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا ۔زلفی بخاری کومعاون خصوصی کے ساتھ ساتھ وزیر مملکت کا درجہ بھی دیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں