سپریم کورٹ نے تطہیرفاطمہ کیس میں مخدوم علی خان کو معاون مقرر کردیا

پیر 24 ستمبر 2018 18:41

سپریم کورٹ نے تطہیرفاطمہ کیس میں مخدوم علی خان کو معاون مقرر کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تطہیرفاطمہ کیس میں مخدوم علی خان کو معاون مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 دن کیلئے ملتوی کردی۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں ولدیت کی جگہ بنت پاکستان لکھوانے سے متعلق تطہیرفاطمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت عظمی میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آپ پرزیادہ بوجھ نہیں ڈال رہی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں بتایا کہ ہم نے تطہیرفاطمہ کے والد کے اثاثوں کی چھان بین کی، والد کی ماہانہ آمدن 20 سے 25 ہزار روپے ہے اور ان کے پاس ایک د وکان ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے تطہیرفاطمہ کیس میں مخدوم علی خان کو معاون مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں