نیب کو شریف فیملی کیخلاف ریفرنس کی منتقلی پر اعتراض نہیں رہا ،ْسپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی

پیر 24 ستمبر 2018 20:18

نیب کو شریف فیملی کیخلاف ریفرنس کی منتقلی پر اعتراض نہیں رہا ،ْسپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) قومی احتساب بیورو( نیب ) کو شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت منتقلی پر اعتراض نہیں رہا ۔شریف فیملی کیخلاف ریفرنسز کی منتقلی کے خلاف درخواست واپس لینے کیلئے نیب نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت سپریم کورٹ کے حکم پر6 ہفتے میں سماعت مکمل کرے گی۔نیب نے اپنی درخواست میں لکھا کہ درخواست تیزٹرائل کومتاثرکرنیکی وجوہات سامنیرکھ کردائرکی تھی۔نیب کی درخواست پر سماعت (آج) منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں