پاکستانی عوام اور افواج، بھارت کی گیڈر بھبکیوں میں آنے والے نہیں ،ْرضا ربانی

ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر بھارت کے سامنے کھڑی ہوگی ،ْ سابق چیئر مین سینٹ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، کیا ان حالات میں بھارت سے مذاکرات کی بات کرنا درست ہوگا ،ْخطاب

پیر 24 ستمبر 2018 20:30

پاکستانی عوام اور افواج، بھارت کی گیڈر بھبکیوں میں آنے والے نہیں ،ْرضا ربانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کا معاملہ سینیٹ میں اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور افواج، بھارت کی گیڈر بھبکیوں میں آنے والے نہیں۔ایوان بالا میں پی پی پی کے سینیٹر اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر بھارت کے سامنے کھڑی ہوگی۔

(جاری ہے)

رضا ربانی نے کہا کہ جس دن سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی ہے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بات سننے کو آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، رضا ربانی نے سوال اٹھایا کہ کیا ان حالات میں بھارت سے مذاکرات کی بات کرنا درست ہوگا انہوں نے کہا کہ کس کو یہ علم نہیں کہ بھارت کا پاکستان کے بارے موقف کیا ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ کے دورہ بھارت کے دوران مشترکہ اعلامیہ میں دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کا نام لیا گیا۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بھارت کو کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے معاملہ سمیت تمام امور پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں