وزیر خزانہ دیا میر بھاشا ڈیم کیلئے جمع ہونے والے فنڈز کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کریں، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مطالبہ

پیر 24 ستمبر 2018 20:30

وزیر خزانہ دیا میر بھاشا ڈیم کیلئے جمع ہونے والے فنڈز کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کریں، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے وزیر خزانہ اسد عمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایوان کو دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے جمع ہونے والے فنڈز کی تفصیلات سے آگاہ کریں اور اس میں آٹھ بھینسیں بھی شامل کرلیں پیر کو ترمیمی مالیاتی بل پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایس پی سے 225 ارب روپے کی جو کٹوتی کی گئی ہے وہ بھی ڈیم فنڈ میں شامل کرلیں انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کے لئے جو اپیل کی گئی ہے اس میں کتنے ارب روپے جمع ہوئے ہیں ایوان کو بتایا جائے اور میں آٹھ بھینسیں بھی شامل کر لیں اس پر مسلم لیگ ن کے ارکان نے زوردار ڈیسک بجائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں