پہلے مرحلے میں 61گاڑیاں 18 سے 20 کروڑ میں فروخت ہوئی ہیں، دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی، چوہدری فواد حسین

پیر 24 ستمبر 2018 22:03

پہلے مرحلے میں 61گاڑیاں 18 سے 20 کروڑ میں فروخت ہوئی ہیں، دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 61 گاڑیوں کی نیلامی کر دی گئی ہے، یہ گاڑیاں 18 سے 20 کروڑ میں فروخت ہوئی ہیں، دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ میں سینیٹر بہرہ مند تنگی کی طرف سے اٹھائے گئے معاملہ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ رونا ختم نہیں ہو رہا کہ گورنر ہائوس میں گند ڈل گیا ہے، اگر گند ڈل گیا ہے تو صاف کر دیں گے، 33 گاڑیاں 98 کروڑ کی خریدی گئی تھیں، یہ ایک کانفرنس کے لئے خریدی گئی تھیں، یہ کانفرنس کبھی ہوئی ہی نہیں۔

ان گاڑیوں کی مرمت پر 35 کروڑ خرچ ہو گئے، پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، اس میں 70 گاڑیاں پیش کی تھیں، 61 نیلام ہو گئی ہیں۔ یہ 18 سے 20 کروڑ کی فروخت ہوئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 5 بھینسیں بھی نیلامی کے لئے آ رہی ہیں۔ قبل ازیں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عوامی اہمیت کے معاملے پر کہا کہ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو کن مقاصد کے لئے خرچ کیا جائے گا اور کیا نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی یا نہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں