ڈاکٹر شیریں مزاری کی یو این ایچ سی آر کے نمائندہ ملاقات

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق باہمی تعاون اور مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پیر 24 ستمبر 2018 22:03

ڈاکٹر شیریں مزاری کی یو این ایچ سی آر کے نمائندہ ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے پیر کو پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے نمائندہ روین منی کدیوالا سے یہاں ملاقات کی اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق باہمی تعاون اور مسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے نمائندہ نے گذشتہ چار عشروں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے اور ان کی مدد اور تعاون کرنے پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں