نیشنل پارٹی بلوچستان کے امیدوار اور ان کے حامیوں پر تشدد کے معاملہ پر رپورٹ کل ایوان میں پیش کر دی جائے گی،چیئرمین سینیٹ

پیر 24 ستمبر 2018 22:12

نیشنل پارٹی بلوچستان کے امیدوار اور ان کے حامیوں پر تشدد کے معاملہ پر رپورٹ کل ایوان میں پیش کر دی جائے گی،چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے امیدوار اور ان کے حامیوں پر تشدد کے معاملہ پر رپورٹ کل ایوان میں پیش کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے مقابلے میں ہمارا ایک امیدوار کھڑا تھا، الیکشن کے دوران اس کو اور اس کے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس ایوان میں اس پر بحث بھی ہوئی تھی۔ چیئرمین نے کہا کہ اس حوالے سے کل تک رپورٹ آ جائے گی اور پیش کر دی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں