چیئرمین سینیٹ نے پانی کی قلت کے معاملہ پر خصوصی کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کی میعاد میں مزید 60 یوم کی توسیع دے دی

پیر 24 ستمبر 2018 22:12

چیئرمین سینیٹ نے پانی کی قلت کے معاملہ پر  خصوصی کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کی میعاد میں مزید 60 یوم کی توسیع دے دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پانی کی قلت کے معاملہ پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی کو تفویض کئے گئے دو معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کی میعاد میں مزید 60 یوم کی توسیع دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کمیٹی کی طرف سے پانی کی قلت کے حوالے سے سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے اور سینیٹر مظفر حسین شاہ کی طرف سے صوبوں میں پانی کی قلت اور پانی کی تقسیم کے 1991ء کے معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید 60 یوم کی مہلت طلب کی گئی جس کی چیئرمین نے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں