شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح طلب کرلیا

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی و سینٹ شرکٹ کریں گے،اپوزیشن کی حکمت عملی ، سیاسی امور کا جائزہ لیا جائیگا

پیر 24 ستمبر 2018 22:30

شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر میان شہباز شریف نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل (منگل کو) صبح ساڑھے 9بجے طلب کرلیا ۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی و سینٹ شرکٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے منگل کی صبح ساڑھے 9بجے مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس میں مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹر شرکت کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن کی حکمت عملی ، سیاسی امور کا جائزہ لیا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں