عمران خان کی جانب سے غیرملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو نے ہلچل مچا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 21:12

عمران خان کی جانب سے غیرملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو نے ہلچل مچا دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنا ویژن واضح کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخی فیصلے کر رہی اور اپنے 100 روزہ پلان کے اہداف پانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

اس حوالے جہاں کچھ عوامی مقبولیت کے فیصلے کئیے جا رہے ہیں وہیں کچھ مشکل فیصلے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔تاہم ان فیصلوں سے جہاں عام آدمی متاثر ہو رہا ہے وہیں سب سے زیادہ ملک کی اشرافیہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔نئی حکومت نے ملک کا پیسہ لوٹنے والی اشرافیہ کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے۔بیرون ملک موجود دولت کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی نئی حکومت جہاں اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے پر عام ہے وہیں بیرون ملک موجود لوٹے ہوئے پیسے کو واپس لانے کے لیے بھی کمر کسے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر طبقے میں بے چینی پائی جاتی ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کے ایک جملے نے ساری صورتحال کو واضح کردیا ہے۔سعودی عرب کے دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بیمار ہوتا ہے آپکو بعض اوقات سرجری کرنی پڑ جاتی ہے ، کچھ دیر مریض کو تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے ، پھر مریض بہتر محسوس کرنے لگتا ہے ، پاکستان کے امیر طبقے کو کچھ دیر یہ تکلیف برداشت کرنا ہوگی۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ حالات معمول پر آجائیں گے لیکن اس کے لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں